اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر رشوت لینے پر طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کلر کہار میں بننے والی ’بسم اللہ فارم ہاﺅسنگ سوسائٹی‘ کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ (فارم ہاﺅس)لیے اور ان کی غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کرائی۔وزیر داخلہ کواس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ونگ کی طرف سے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے جب انہوں نے اس سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ان کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ بھی اس تقریب میں ان کے ہمراہ گئی تھیں اور سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد کی طرف سے دونوں فارم ہاﺅسز بھی نبیلہ ثناءاللہ ہی کو دیئے گئے تھے۔


0 تبصرے